کنری ،منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی تیز،2 گرفتار

116

کنری(جسارت نیوز)کنری پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں تیز کر دیں، مختلف کامیاب کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرلی،دو منشیات فروش گرفتار، پولیس نے چھ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کنری افتخار احمد باجوہ نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پکا موڑ،ماروی کالونی ودیگر مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے منصور عرف دادا چانڈیو کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے بڑی مقدار میں چرس،سفینہ اور رائل کنگ جبکہ ایک اور کارروائی کے دوران منشیات فروش جمیل نوہانی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے سیکڑوں لیٹر دیسی شراب (ٹھرا) برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس نے گرفتار دو منشیات فروشوں منصور عرف دادا چانڈیو،جمیل نوہانی سمیت عرفان بلوچ،زمان چانڈیو،گلشیرکیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت پانچ الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔ پولیس نے ان مقدمات میں چار منشیات فروشوں کو روپوش ظاہر کیا ہے منشیات فروشوں کیخلاف چھاپا مار کارروائیوں کے بعد ایس ایچ او افتخار باجوہ کا کہنا تھا کہ فرار ہونے والے منشیات فروشوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ان کا منشیات فروشوں کیخلاف اعلان جنگ ہے کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا۔