فیصل آباد، ڈکیتی چوری اور رہزنی کی 160سے زائد وارداتیں

108

فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آبادشہر اور گردونواح میں ڈکیتی چوری اور راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ رُک سکا‘ 160سے زائد وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات‘ نقدی‘ قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے‘ 31شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے،پولیس وراداتوں کو کنٹرول کرنے بری طرح ناکام۔ تفصیلات کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ سیم کے قریب انیس الرحمن سے 16لاکھ مالیت کا کپڑا‘ 200 رب کے قریب شاہد علی سے سوتر سے لوڈ رکشہ چھین لیا‘ لاری اڈا ٹائراں والی مارکیٹ سے آکاش کی دکان کے تالے توڑ کر موٹرسائیکل اور سامان چوری‘ کچہری بازار کے قریب عبدالرحمن سے جھپٹا مار کر فون‘ شیخ کالونی کے عبید رضا کے گھر سے 12لاکھ کے زیورات‘ لیپ ٹاپ اور قیمتی سامان‘ رشیدآباد کے طیب سے جھپٹا مار کر فون‘ شاداب کالونی میں حمید سے 40ہزار روپے‘ محمد پورہ میں احسن سے نقدی‘ فون‘ محلہ عثمان غنی کے ندیم سرور سے 15ہزار روپے‘ فون‘ غلام محمد آباد سیم نالہ کے قریب رکشہ ڈرائیور شہری عامر کا بیگ لے اُڑا‘ بیس لائن کے قریب ارسلان سے 4ہزار روپے‘ فون‘ عبدالرشید غازی چوک (سابق جی ٹی ایس چوک) سے حیدر علی سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا‘ کہکشاں کالونی کی مجیداں بی بی کے گھر سے لاکھوں کے زیورات‘ نقدی‘ سامان چور لے اُڑے‘ رسول پورہ میں عابد خان کی دکان لوٹ لی‘ حاجی آباد کے عامر علی سے 65ہزار روپے‘ منصورآباد کے نوید سعید سے نقدی‘ فون‘ 9 ج ب میں نادیہ بی بی کے گھر کا صفایا کر دیا‘ بیس لائن کے قریب ندیم سے موٹرسائیکل‘ ظفر کالونی کے شہزاد سے نقدی‘ فون‘ 187 رب کے وحید صابر کے گھر سے بکرے‘ جھمرہ روڈ پر عبدالحمید سے نقدی‘ فون‘ 116 ج ب کے محمود مسیح سے نقدی‘ فون‘ 153 رب کے عبدالمنان سے موٹرسائیکل چھین لی‘ سمن آباد پھاٹک کے قریب رفیق سے 65ہزار روپے‘ عزیز ٹائون کے ساجد سے 15سو روپے‘ فون‘ نثار کالونی میں سبحان سے جھپٹا مار کر پرس‘ 30 ج ب کے شاہد سے ڈیڑھ لاکھ روپے‘ 60 ج ب کے طیب سے‘40ہزار روپے‘ 57 ج ب کے ارشد علی سے 65ہزار‘ لیپ ٹاپ چھین لیا‘ 35 ج ب کے عامر طیب کی حویلی سے مویشی‘ 58ج ب کے حافظ ابرار سے 3لاکھ چھین لیے‘ پیپلزکالونی کے محمد سعید سے نقدی‘ فون‘ گندا کھوہ کے قریب حسین سلیم سے 25ہزار وطلائی انگوٹھی چھین لی‘ 215 رب کے قذافی کے گھر سے 8لاکھ کا سامان لوٹ لیا۔