جیکب آبادکے جمس ڈائریکٹر کا فیصلہ اب تک نہ ہوسکا

86

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد کے جمس ڈائریکٹر کا فیصلہ نہ ہوسکا نئے ڈائریکٹر کی تقرری کے لئے امیدواروں سے انٹرویو لئے سوا مہینہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی جمس اسپتال میں نئے ڈائریکٹر کی تقرری کے لئے محکمہ صحت کی جانب سے امیدواروں سے کراچی میں انٹرویو کئے گئے تھے جس کو سوا مہینہ ہونے کو ہے لیکن تاحال جمس ڈائریکٹر کا فیصلہ نہیں کیا جا سکا ہے جس کی وجہ سے جمس اسپتال میںبدانتظامی کی وجہ سے معاملات دن بہ دن بگڑتے جا رہے ہیں،تین ماہ سے آئوٹ سور س ٹھیکوں کے عملے ہائوس کیپنگ ، مینٹیننس اور سیکورٹی گارڈ س تنخواہوں سے محروم ہیںاور مہنگائی کے اس دور میں بروقت تنخواہ نہ ملنے پر شدید مشکلات کا شکار ہیںموجودہ ڈائریکٹر نے جنوری کے آغاز میں ہی چار کروڑ سے زائد رقم بجٹ سے نکالی ہے اسکے باوجود آئوٹ سورس عملے کو تنخواہیں جاری نہیں کی جاسکی ہیںجمس اسپتال کی بجٹ فرضی بلوں کے ذریعے کرپشن کی ہو رہی ہے ذرائع کے مطابق ایسی ادویات یا سامان خریدا جاتا ہے جس میں کمیشن زیادہ ملے پھر وہ مریض کی لئے ضروری ہو یا نہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا اسی وجہ سے جمس اسپتال میں آنے والے مریضوں کی ادویات نہ ملنے کی شکایات بدستور موجود ہیںشہریوں نے وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو ،سیکریٹری صحت ،رکن سندھ اسمبلی شیر محمد مغیری سے جمس ڈائریکٹر کی جلد تقرری اور اسپتال کے بجٹ خوردبرد کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔