لاہور(اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ میں غیرملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا وقت ختم ہوگیا ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اسٹیو سمتھ اور کین ولیمسن ذاتی و نجی مصروفیات کی وجہ سے پی ایس ایل نہیں کھیلنا چاہتے، پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی نے دونوں کھلاڑیوں سے رابطہ کیا تھا۔ ڈیوڈ وارنر، ڈیرل مچل، ٹم ساتھی، جیسن ہولڈر، ایلکس ہیلز، عثمان خواجہ سمیت دیگر نامور کرکٹرز رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔