ڈھاکا (اسپورٹس ڈیسک )بنگلا دیش کے فاسٹ بولر تسکین احمد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سات وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے بہترین بولر بن گئے ہیں، ٹی ٹوئنٹی میں بہترین بولنگ کا ریکارڈ ملائیشیا کے کھلاڑی سیازرول ادروس کے پاس ہے انہوں نے چین کے خلاف 8 رنز دے کر سات وکٹیں حاصل کی تھیں، فہرست میں دوسرے نمبر پر نیدر لینڈز کے کولن ایکر ہیں انہوں نے سات وکٹیں 18 رنز کے عوض حاصل کر رکھی ہیں۔بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں راج شاہی کی جانب سے کھیلتے ہوئے تسکین احمد نے نے سات کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔