کراچی (کامرس رپورٹر ) ملک میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں دسمبرکے دوران سالانہ بنیادوں پر35.91فیصدکی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق دسمبر2024میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1806.35روپے ریکارڈکی گئی جودسمبر2023کے مقابلہ میں 35.91فیصدکم ہے،دسمبر2023میں ملک میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 2818.49روپے ریکارڈکی گئی تھی،نومبرکے مقابلہ میں دسمبرمیں 20کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر1.59فیصدکی کمی ہوئی ، نومبر2024میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1835.59روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ا عداد وشمارکے مطابق دسمبر2024میں اسلام آباد میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1929.78 روپے، راولپنڈی 1917.14روپے، گوجرانوالہ 1748.54روپے،سیالکوٹ 1717.09 روپے، لاہور1730روپے، فیصل آباد1624.93روپے، سرگودھا1771.24 روپے،ملتان 1661.75روپے، بہاولپور1699.50 روپے، کراچی 1967.43روپے،حیدرآباد1664.53روپے، سکھر1679.88روپے، لاڑکانہ 1788.08روپے، پشاور1844.50روپے، بنوں 1791.10روپے، کوئٹہ 1656.85 روپے اورخضدارمیں 20کلوآٹا کے تھیلے کی اوسط قیمت 1968.15روپے ریکارڈکی گئی ہے۔