آل سندھ حیات ہائی اسپیڈ کرکٹ،میر فتح کلب کی کامیابی

23

حیدرآباد(اسپورٹس ڈیسک) آل سندھ حیات ہائی اسپیڈ کرکٹ لیگ میں میر فتح کلب نے فرینڈز کلب کوآٹھ وکٹوں سے شکست دے دی جبکہ دوسرے میچ میں شاہ تاج کوکنگ نے مرزا قمبر کو ہرا دیا،سندھ ایگری کلچرل یونیورسٹی ٹنڈو جام گراؤنڈ پر جاری لیگ میں گزشتہ روز مزید دو میچز کھیلے گئے،میچز سے قبل امریکا میں مقیم ڈاکٹر امان اکبرنے زوم پر کھلاڑیوں کو اپنا پیغام بھی دیا،ان کا کہنا تھا کہ گراس روٹ لیول سے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے اس طرز کے ٹورنامنٹ کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے،سید محمد ندیم اور ان کی ٹیم کی اس سلسلے میں کاوشیں قابل قدر ہیں،یقینی طور پر اس ٹورنامنٹ سے بھی نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا،میں ایس ایم ندیم کو اس ٹورنامنٹ کے انعقاد اور مسابقتی کرکٹ کو فروغ دینے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں،ان کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔پہلے میچ میں فرینڈز جیم خانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 130رنز اسکور کئے۔حسن علی نے 41گیندوں پر62رنز کی شاندار اننگ کھیلی جبکہ آلیان38رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں اسکورر رہے۔ عابد علی اور حسن نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں میر فتح کلب نے دو وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا،اس کی جانب سے اکبر خان نے 29گیندوں پر53اور یحییٰ شاہ نے 36گیندوں پر46رنز بنائے۔