سیمنٹ کی مجموعی فروخت 22.933 ملین ٹن رہیں

68

کراچی(کامر س رپورٹر) آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2024کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.370 ملین ٹن رہی جو دسمبر 2023کی فروخت 3.539 ملین ٹن کے مقابلے میں 4.76فیصد کم رہی۔ اس دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ 49.35فیصد اضافہ سے 7لاکھ 83ہزار 550ٹن ریکارڈ کی گئی جو دسمبر 2023کے دوران 5لاکھ 24ہزار 656 ٹن رہی تھی۔دسمبر 2024میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 4.154 ملین ٹن رہی جو دسمبر 2023کی مجموعی فروخت 4.063ملین ٹن سے 2.23فیصد زائد رہی۔دسمبر 2024کے دوران شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی فروخت 2.9ملین ٹن رہی جو دسمبر 2023کی فروخت 3.012ملین ٹن سے 3.71فیصد کم رہی۔جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی دسمبر 2024کی فروخت 19.25فیصد اضافے سے 1.254ملین ٹن رہی جو دسمبر 2023کے دوران 1.052ملین ٹن رہی تھی۔جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی ایکسپورٹ دسمبر 2024میں 6لاکھ69ہزار 461ٹن رہی جو دسمبر 2023کی ایکسپورٹ 4لاکھ 48ہزار 689ٹن کے مقابلے میں 49.20فیصد زائد رہی۔رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت (مقامی اور برآمدات) 22.933 ملین ٹن رہیں۔