ایف بی آر میں تقرر و تبادلے سے ٹیکس ہدف حاصل ہوگا

107
demand withdrawal

اسلام آباد(کامرس ڈیسک) ایف بی آر میں ایک بار پھر تقرر و تبادلے،ٹیکس ہدف کامیاب ہو سکے گا۔نوٹی فکیشن کے مطابق گریڈ 21 کے محمد صادق کو ’چیف کلیکٹر ایکسپورٹس ان پٹ آؤٹ‘ کراچی کا اضافی چارج تفویض کردیا گیا جبکہ مذکورہ گریڈ کے یعقوب مکو کو ممبر ایف بی آر تعینات کیا گیا۔ فیڈرل بورڈ ا?ف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ہدف کے حصول میں ناکامی کے بعد مسلسل تیسری بار مہینے کے ا?غاز پر محکمے میں افسران کے تقرر اور تبادلے کر دیے۔ ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کسٹمز گروپ گریڈ 17 سے 21 کے 14 افسران کیتبادلے اور تقرریاں کی گئی۔علاوہ ازیں گریڈ 21 کے عرفان الرحمٰن کو چیف کلیکٹر کسٹمز اپریزمنٹ کوئٹہ اورگریڈ 19 کی نوشین ریاض خان کو ایف بی آر میں سیکریٹری تعینات کیا گیا۔اسی طرح کسٹمز گروپ گریڈ 19 کے توصیف امان ایف بی آر میں سیکریٹری تعینات ہوئے ہیں۔وفاقی ریونیو بورڈ کے مطابق فیصلوں کا اطلاق فوری ہوگا۔خیال رہے کہ اس سے قبل نومبر اور دسمبر 2024 کے آغاز پر بھی ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر افسران کے تبادلے کیے گئے تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر کے اوائل میں ٹیکس ہدف کے حصول میں ناکامی کے بعد ان لینڈ ریونیو سروسز (آئی آر ایس) کے گریڈ 17 سے 20 کے 60 افسران کے تبادلے اور تقرریاں کی گئی تھی۔دریں اثنا ایف بی آر کو رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں محصولات کی وصولی کے ہدف میں تقریباً 386 ارب روپے کی کمی کا سامنا ہے۔