ڈی رائل آرچرز نے سندھ یوتھ آرچری ٹورنامنٹ جیت لیا

132
کراچی : ڈی رائل آرچرز کے کھلاڑیوں کا فتح کے بعدمہمان خصوصی سید اعجاز علی کے ساتھ لیاگیاگروپ فوٹو

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)ڈی رائل آرچرز نے سندھ یوتھ آرچری ٹورنامنٹ جیت لیا،باکمان آرچری کلب نے دوسری اور آئی بی اے کراچی نے تیسری پوزیشن حاصل کی،ڈی رائل آرچرز کلب اور باکمان کلب کے زیر انتظام اور سندھ آرچری ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کے آرچری ایرینا میں منعقدہ اس ایونٹ میں کراچی کے معروف تعلیمی اداروں اور فعال آرچری کلبز کے تیر اندازوں نے شرکت کی تھی۔اختتامی تقریب کے موقع پریو ایس اے لیول فور آرچری کوچ اور سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل سید اعجاز علی مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کامیاب تیر اندازوں میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں۔نتائج کے مطابق انڈر15کی بوائز کیٹیگری میں پی وائی ایس ڈبلیو اے کے شامیر علی نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دی لیب اسکول کے مصطفی احمد دوسرے اور باکمان نے فائق نعیم تیسرے نمبر پر رہے،گرلز میں باکمان کی مناحل فواد پہلی،اے ایم آئی اسکول کی سارہ لاکھانی دوسری اور این جے وی اسکول کی عائشہ عدنان تیسری پوزیشن کی حامل قرار پائیں۔انڈر17بوائز کیٹیگری میں ہیپی ہوم اسکول کے محمد دیان الدین سر فہرست رہے۔