اسلام آباد (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 03 جنوری2025ء ) ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر34فیصدکانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے نومبر2024تک کی مدت میں ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 598.1ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 34فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 446.4ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا، نومبر2024میں ابوظہبی سے ترسیلات زرکاحجم 136ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواکتوبرمیں 118.2ملین ڈالر اورگزشتہ سال نومبرمیں 107.8ملین ڈالرتھا، واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 5ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 14.766ارب ڈالرریکارڈکیاگیا ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 11.053ارب ڈالرکے مقابلہ میں 33.6فیصدزیادہ ہے۔