روئی کی قیمت 500روپے فی من اضافہ ہو گیا

98

کراچی (کامرس رپورٹر) روئی کی قیمت 500روپے فی من اضافے کے بعد 18500روپے ہو گئی۔ چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران روئی کی قیمتوں میں ایک ہزار روپے فی من اضافہ ہوا ہے۔احسان الحق نے کہا کہ 14جنوری سے جرمنی میں شروع ہونے والی ہیم ٹیکس نمائش میں 270پاکستانی ٹیکسٹائل ملز کی شرکت متوقع ہے، نمائش میں پاکستانی ملز کو کروڑوں ڈالر کے برآمدی آرڈرز ملنے کی توقعات ہیں۔ٹیکسٹائل ملز کی جانب سے برآمدی آرڈرز کی تکمیل کے لیے روئی کی بھرپور خریداری کی جارہی ہے۔