ماسٹرآئل انٹر کلب کرکٹ، النورجمخانہ،عالمگیرجمخانہ کی فتح

109

کراچی( اسپورٹس ڈیسک)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل کے تعاون سے منعقد کردہ ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید چار میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ آر ایل سی اے گلبرگ گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں النور جمخانہ نے کراچی ایگلٹس کو 179 رنز سے شکست دے دی۔ النور جیمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز بنائے۔ ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 71، حافظ اسد بیگ نے 65 ، سیف اللہ بنگش نے51 رنز بنائے۔ رفیق خٹک اور جہاں زیب خان نے 2-2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں کراچی ایگلٹس 96 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔ محمد یعقوب نے 30 اور رفیق خٹک نے 22 رنز بنائے۔ میڈیم پیسر واحد علی نے 21 رنز دیکر 4، غوث شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ دوسرے میچ میں عالمگیر جیم خانہ نے ماڈرن جیمخانہ کو 229 رنز سے ہرا دیا۔ عالمگیر جیمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے۔ پاکستان انڈر-19 کے کپتان سعد بیگ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 119 رنز بنائے۔ جواب میں ماڈرن جیمخانہ 123 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ تیسر ے میچ میں سن کر کٹ کلب نے اورینٹل کرکٹ کلب کو 21 رنز سے ہرا دیا۔ سن کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 165 رنز بنائے۔جواب میں اورینٹل کرکٹ کلب 144 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ چوتھے میچ میں اسٹوڈنٹس گراؤنڈ پر رہبر اسپورٹس نے ملیر کینٹومینٹ جمخانہ کو 22 رنز سے ہرا دیا۔جواب میں ملیر کینٹو منٹ جمخانہ نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔