(تحریر: سید پرویز قیصر)تسکین احمد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیسرے سب سے اچھی بولنگ کرانے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے میر پور،ڈھاکا میں کھیلے گئے بنگلا دیش پریمیر لیگ کے میچ میں ڈھاکا کیپٹل کے خلاف کھیلتے ہوئے انہوں نے دربار راج شری کی جانب سے چار اوور میں19 رن دیکر چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ انکی اس شاندار بولنگ کی بدولت ڈھاکا کیپٹل نے20 اوور میں نو وکٹ پر174رنز بنا سکی تھی۔ اس میچ میں دربار راج شری نے 18.1 اوور میں تین وکٹ پر 179رنز بناکر میچ سات وکٹ سے جیتا تھا۔اس سے پہلے ٹسکین احمد کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے اچھی بولنگ کارکردگی چار اوور میں 31 رنز دیکر پانچ وکٹ تھی جو انہوں نے چٹا گانگ والی کنگس کی جانب سے راج شری کنگس کے خلاف چٹاگانگ میں18 نومبر2016 میں انجام دی تھی۔ انکی اس شاندار کارکردگی کی بدولت انکی ٹیم نے بنگلا دیش پریمیر لیگ کے اس میچ میں 19 رنز سے جیت اپنے نام کی تھی۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے اچھی بولنگ کا ریکارڈ ملیشیا کے سیاز رول ادریس کے پاس ہے جنہوں نے چین کے خلاف کوالالمپور میں26 جولائی2023 کو ہوئے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں چار اوور میں آٹھ رنز دیکر سات کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ چین کو11.2 اوور میں23 رنز پر آئوٹ کرنے کے بعد ملیشیا نے4.5 اوور میں دو وکٹ پر 24 رنز بناکر میچ آٹھ میچ سے جیتا تھا۔کولین آکرمین نے لیسسٹر شائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے بیرس کے خلاف لیسسٹر میں 7 اگست 2019 کو ہوئے میچ میں چار اوور میں 18 رنز دیکر سات کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دوسری سب سے اچھی بولنگ کارکردگی ہے۔ اس میچ میں لیسسٹر شائر نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میںچھ وکٹ پر189 رنز بنانے کے بعد بیرس کو17.4 اوور میں134 رنز پر سمٹے کے بعد میچ55 رنز سے جیتا تھا۔تسکین احمد کی جانب سے جس بنگلا دیشی کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے اچھی بولنگ کرانے کا اعزاز حاصل تھا وہ بائیں ہاتھ تیز بولر مستفیز الرحمان تھے جنہوں نے بنگلادیش کی جانب سے امریکا کے خلاف پرائی ری ویو میں25 مئی2024 کو ہوئے میچ میں چار اوور میں10 رنز دیکر چھ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔اس میچ میں امریکا کو نو وکٹ پر 104 رنز پر روکنے کے بعد بنگلہ دیش نے11.4 اوور میں کسی نقصان کے بغیر108 رن بناکر میچ دس وکٹ سے جیتا تھا۔