کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ووڈ ورڈ ٹرافی انڈر-17 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز زون چھ وائٹس نے گروپ ” اے” کے اہم میچ میں زون تین بلوز کو 160 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ زون چھ وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 332 رنز بنائے۔ محمد ازمان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 7 چوکوں 7 چھکوں کی مدد سے 95 ، طلال محمود نے 10 چوکوں 5 چھکوں کی مدد سے 92 عالیان خان نے ناقابل شکست 35 ،حماد عالم نے 22 اور ملک اختر نے 20 رنز بنائے۔ سعد آصف نے 23 رنز دیکر 3 جبکہ حنزلا ندیم اور عبدل رافع نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں زون تین بلوز نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنا ے۔ عفان خان نے 3 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 47، مننان نواز نے 38 اور نوریز نے 32 رنز بنائے۔ آف اسپنر مرتضیٰ تقی نے 19 رنز دیکر 4 اور نقاب شفیق نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ کھیل کے اختتام پر زون چھ وائٹس کے طلال محمود کو میڈی کیم مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔