کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا شہری سردار محمد آصف کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورت نے لاپتاشہر ی سردار محمد آصف کی بازیابی سے متعلق درخواست پر ایف آئی اے سے سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے،درخواست گزار کے وکیل کاکہناتھا کہ لاپتا شہری پہلے بھی لاپتا ہوئے تھے، بازیابی کے بعد دوبارہ اغوا ہوگئے ہیں، ،ہم نے اغوا کا مقدمہ بھی نامعلوم افراد کے خلاف درج کروایا ہے، 7 دسمبر 2024 ء سچل تھانے کی حدود سے مبینہ اغوا ہوگئے ہیں۔