عالمی مشاعرہ کا انعقاد ایکاچھی روایت ہے‘کمشنر کراچی

34

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا ہے کہ کراچی میں عالمی مشاعرہ کا انعقاد ایک اچھی روایت ہے مشاعرہ کی روایت سے شہر کا کلچر مثبت اور امن کو مستحکم کر نے میں مدد ملے گی وہ جمعہ کو اپنے دفتر میں ساکنان شہر قائدکے وفد سے ملاقات کر رہے تھے۔اس موقع پر ساکنان شہر قائد کے چیف آرگنائزر محمود احمد خان رکن جمال اظہر ڈپٹی کمشنر شرقی ابرار احمد جعفر اور اسسٹنٹ کمشنر جنرل حاظم بنگوار بھی موجود تھے۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر جنرل کو ہدایت دی کہ وہ مشاعرہ کی کامیابی کے لئے مشاعرہ کے انعقاد کے انتظامات میں ساکنان شہر قائد کو ہر ممکنہ مدد کریں۔