ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) شامی عوام کی مدد کے لیے شاہ سلمان مرکز کے امدادی پروگرام کے تحت تیسرا امدادی طیارہ دمشق ائرپورٹ پہنچ گیا۔ سعودی عرب کی جانب سے روانہ کیے گئے تیسرے طیارے میں 28 ٹن خوراک، ضروری اشیا اور طبی امداد موجود تھی۔ کنگ سلمان سینٹر فار ریلیف اینڈ ہیومینٹیرین ایڈ کے ایمرجنسی ریلیف ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر فہد العصیمی نے بتایا کہ وہ اب شام کے لیے فوری امدادی مرحلے میں ہیں۔ شاہ سلمان امدادی مرکز نے بدھ کے روز شام کے لیے ایک امدادی فضائی پل کا آغاز کیا تھااور ابتدائی طور پر 2امدادی طیارے شام بھیج دیے تھے۔