نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی دارالحکومت کو جمعہ کے روز گہری دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور بعض علاقوں میں ہوا کے خراب معیار کے باعث حد نگاہ صفر ہو گئی ۔اس موقع پر ائرپورٹ اور ائرلائن کے حکام نے پروازوں میں ممکنہ خلل پیدا ہونے کا انتباہ جاری کر دیا ۔ سوئس گروپ آئی کیو ائر کی درجہ بندی میں دہلی دنیا کے آلودہ ترین دارالحکومتوں میں تیسرے نمبر پر آگیا۔ بھارت میں آلودگی پر قابو پانے والے ایک بڑے ادارے نے کہا کہ نئی دہلی کی ہوا کا معیار جمعہ کے روز 351 کے انڈیکس اسکور کے ساتھ بہت خراب قرار دیا گیا جبکہ صفر سے لے کر 50 کی سطح تک کا معیار اچھا سمجھا جاتا ہے۔