کیلیفورنیا میں طیارہ عمارت کی چھت سے ٹکرا گیا‘ 2 افراد ہلاک

147
کیلیفورنیا میں طیارہ گرنے کے باعث عمارت کی چھت سے دھواں اُٹھ رہا ہے

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں طیارہ عمارت کی چھت سے ٹکراکر تباہ ہوگیا،جس سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق طیارہ اورنج کاؤنٹی کے فلرٹن میونسپل ائرپورٹ سے اڑان بھرنے کے 2 منٹ سے بھی کم وقت میں گر کر تباہ ہوا۔ حادثے میں 18 افراد زخمی ہوئے۔پولیس نے بتایا کہ چھوٹا طیارہ جنوبی کیلیفورنیا میں فرنیچر بنانے والی ایک وسیع و عریض عمارت کی چھت سے ٹکرایا جہاں 200 افراد کام کر رہے تھے۔ عینی شاہد کے مطابق طیارہ عمارت سے ٹکرانے سے قبل ایک طرف جھک گیا تھا جس سے زوردار دھماکا ہوا اور دھویں کے بادل بلند ہوتے دیکھے گئے۔