فضائی دعاعی نظام نے60روسی ڈرون مارگرائے ، یوکرین کا دعوی

103

کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرین کی فوج نے کہا ہے کہ روس نے جمعہ کے روز یوکرین پر حملے میں ڈرون طیاروں کی بوچھاڑ کر دی جس سے کیف کے علاقے میں ایک شہری ہلاک اور 4دیگر زخمی ہوگئے۔ فضائیہ نے اپنے بیان یں کہا کہ یوکرین کے فضائی دفاعی نظام نے روس کے 93 میں سے 60 ڈرونز مار گرائے۔ اس دوران ماہرین نے حملہ آور طیاروں کے سسٹم ہیک کرکے انہیں تباہ کردیا۔ روسی ڈرون کو ری ڈائریکٹ کرنے کے لیے الیکٹرانک جنگ کے استعمال کے حوالے سے فضائیہ نے یہ بھی کہا کہ 26 ڈرون سے رابطہ منقطع ہو گیا یا وہ ٹکرا کر تباہ ہو گئے۔ ایک روسی ڈرون فضا میں تھا،جس کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا۔ ادھر کیف کے قائم مقام گورنر مائیکولا کیلشنِک نے کہا کہ ڈرون کے ملبے سے ایک ٹرک ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ ملبے سے کئی مکانات کو بھی نقصان پہنچا جس سے ایک 16 سالہ لڑکے سمیت 4افراد زخمی ہو گئے۔یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روسی ڈرون حملے میں ملک بھر میں یوکرین کے 9علاقوں کو نشانہ بنایاگیا۔ فوج نے بتایا کہ مشرقی اور شمالی علاقے میں رہائشی اور تجارتی عمارتوںکو نقصان پہنچا۔