برطانیہ: انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن

96

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک ) برطانوی حکومت نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں مشتبہ طور پر ملوث افراد کو سفر کرنے، موبائل فون اور لیپ ٹاپ کے استعمال سے روک دیا جائے گا۔ مشتبہ افراد پر سوشل میڈیا کے تمام نیٹ ورکس، تعلقات رکھنے اور مالی معاملات رسائی پر پابندی بھی لگائی جاسکے گی ۔