مصر: ڈرائیور نے جان دےکر اسکول کے 28 بچوں کو بچا لیا

37

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر میں بس ڈرائیور نے اپنی جان دے کر اسکول کے 28 بچوں کی زندگی بچا لی۔ واقعہ قاہرہ کے رنگ روڈ پر پیش آیا، جس میں ڈرائیور کریم راشد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پل کی ڈھلوان پر گاڑی کی وجہ سے راستہ گیا تھا۔ ڈرائیور کے پاس 2ہی راستے تھے کہ یا تو بس کو پل سے نیچے گرا دے یا پل کی سائٹ کنکریٹ سے ٹکرا دے کیونکہ بریک لگانے سے بس الٹنے کا خطرہ تھا۔اس نے جان کی پروا کیے گئے بنا گاڑی کنکریٹ سے ٹکرا دی ۔