کینیا کے گاؤں میں خلائی راکٹ کا ٹکڑا آگرا

139
کینیا میں گرنے والے خلائی راکٹ کے ٹکڑے کی پیمایش کی جارہی ہے

نیروبی (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیا کے موکوکو گاؤںمیں خلا ئی راکٹ کا ٹکرا آگرا،جس کا وزن 500 کلو گرام اور قطر 2.5 میٹر نوٹ کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر راکٹ کے الگ ہونے کے مرحلے کے دوران یہ ٹکڑا گرایا گیا ہوگا۔ ماہرین ملبے کے ٹکڑوں کا جائزہ لے رہے ہین تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ چیز کس ملک یا تنظیم سے تعلق رکھتی ہے۔ کینیا کی خلائی ایجنسی کے میجر ایلوئس ویر نے کہا کہ شناخت ہو نے پر ذمے داروں کا بین الاقوامی قانون کے مطابق محاسبہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ زیادہ تر خلائی ملبہ فضا میں داخل ہوتے وقت جل جاتا ہے یا غیر آباد علاقوں جیسے سمندر میں گرتا ہے۔