برازیل نے برکس کی صدارت سنبھال لی

122

برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل نے روس،بھارت ، چین اور جنوبی افریقا پر مشتمل گروپ برکس کی گردشی صدارت سنبھال لی۔ خبررساں اداروں کے مطابق برازیل کی حکومت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ برکس کی صدارت کے دوران اس کا ایجنڈا عالمی جنوبی تعاون کو مضبوط بنانے پر مرکوز رہے گا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ برازیل برکس کے صدر کی حیثیت سے بین الاقوامی طرز حکمرانی میں اصلاحات پر بھی توجہ مرکوز کرے گا اور گروپ کے ارکان کے درمیان تجارت کو آسان بنانے کے لیے نظام تیار کرے گا۔