مولانا محمد علی جوہر کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے‘ ایم کیوایس سی

73

کراچی (پ ر) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ مولانا محمد علی جوہر کو ان کی برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں مولانا جوہر ایک نڈر، حق گو، بے باک صحافی تحریک خلافت کے روح رواں اور جنگ آزادی کے میر کارواں تھے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مولانا محمد علی جوہر ان لوگوں میں سے تھے، جنہوں نے جدوجہد آزادی کی راہیں متعین کیں۔ ان کی سوچا بالکل صاف اور واضح تھی مولانا جوہر لاگ لپیٹ کے آدمی نہیں تھے اسی لئے کبھی مصلحت نے ان کے قدموں کو نہیں روکا وہ جو کچھ سوچتے سمجھتے تھے اسے جوں کا توں بیان کرنے یا اس کا عملی اظہار کرنے میں انہیں ذرا بھی پس وپیش نہیں ہوتا تھا تحریک آزادی کے بعض کوتاہ نظر مورخین انہیں جوشیلا اور جذباتی قرار دے کر ان کی اہمیت کوکم کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن جاننے والے بخوبی جانتے ہیں کہ مولانا محمد علی جوہر نے اپنے جوش وجذبہ سے آزادی اور وقار کی بحالی کے لیے جو کام لیا ہے اسے فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔