کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات واقعات میں 8افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں خاتون سمیت8افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے کورنگی سیکٹر 03 نمبر مدینہ کالونی کے قریب گھر کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ سے 24سالہ ساحل کو قتل کر دیا ، مقتول کو بھی گذشتہ واردات کی طرح ملزمان سینے پر گولی مار کر فرار ہوگئے،مقتول کے ساتھ ایک خاتون بھی موجود تھی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہے کورنگی کے علاقے کورنگی سیکٹر 03 نمبر مدینہ کالونی کے قریب گھر کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ سے 24سالہ ساحل کو قتل کر دیا ، مقتول کو بھی گذشتہ واردات کی طرح ملزمان سینے پر گولی مار کر فرار ہوگئے،مقتول کے ساتھ ایک خاتون بھی موجود تھی۔واقعہ ڈکیتی میںمزاحمت کالگتاہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فوری طورپر کچھ کہنا قبل از وقت ہے ۔ تھانہ سکھن کی حدود بھینس کالونی 10 نمبر روڈ پر فائرنگ سے 20 سالہ اطہر نامی نوجوان کو قتل کردیا۔ مقتول اطہر کے متعلق بتایا گیا ہے کہ مقتول اطہر سکھر کا رہائشی ہے،اس کا بھینس کالونی میں باڑا ہے، مقتول اطہر کے ماموں شوکت کا جناح اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا بھینس کالونی گلی نمبر 10 کے قریب اطہر اور نجم بائیک پر سوار تھے، موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم افراد نے نجم اور اطہر کو روکا اور تلاشی لی، دوران تلاشی کچھ نہ ملنے پر ملزمان نے اطہر کے سینے پر گولی ماری اور فرار ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فوری طورپر کچھ کہنا قبل از وقت ہے تحقیقات کے بعد حقائق کااصل پتا چلے گا۔رسالہ تھانے کی حدود بھیم پورہ پکوڑہ چوک کے قریب روڈ سے 60سالہ لکشمن ولد رام جی کی لاش ملی ہے ، متوفی کی لاش کو قانونی کاروائی کے لیے سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ۔خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدو د نارتھ کراچی سیکٹر نزد حضرت عمرؓ مسجد میں کام کے دوران مزدور 22 سالہ مبشر گرکر جابحق ہوگیا۔ کلری تھانے کی حدود لیاری سے50 سالہ شخص کو گزشتہ روز بے ہوشی کی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں آج دوران علاج دم توڑ گیا۔ متوفی کی لاش کو قانونی کاروائی کے بعدسرد خانے منتقل کردیا گیا تاحال متوفی کی شناخت نہ ہوسکی ۔ سر سید تھانے کی حدودناگن چورنگی الائیڈ اپارٹمنٹ کی پارکنگ سے ایک شخص کی لاش ملی متوفی کی لاش کو عباسی شہید اسپتال سے ضابطہ کی کاروائی کے بعد ایدھی ہوم سہراب گوٹھ منتقل کیا گیاتاحال متوفی کی شناخت نہ ہوسکی ۔ہگھان کے قریب دریا میں کشتی الٹنے کا واقعے میں لاپتہ 02 فشرمین ڈوب گئے تاہم آج دونوں افراد 22سالہ منظور ولد امین اور 45 سالہ مجید ولد ہاشم کی لاشیں نکال لی گئیں متوفی کی لاشوں کو ضابطہ کی کاروائی کے بعد ورثا ء کے سپر د کر دیا گیا متوفیان کا آبائی گاؤں گھوڑا باڑی منتقل کردی گئی۔ دوسری جانب ملیر سٹی کے علاقے جعفر تیار سوسائٹی فیز ون ملیر میں تیز دھار آلے کے وار سے 32 سالہ محمد حیدر زخمی ہوگئے ۔