پولیس چھا پوں کے دوران12ملزمان پکڑے گئے

73

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس چھا پوں کے دوران 12ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، ملزما ن کے قبضے سے اسلحہ ،موبائل، فون، منشیات، جوئے سٹے کا سامان ، نقدی ،موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ مومن آباد تھانے کی پولیس نے موٹرسائیکل لفٹر ملزم احسن ولد ظفر کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کے زیر استعمال سرقہ شدہ موٹرسائیکل نمبری KJA-4364 برآمد ہوئی۔برآمدہ موٹر سائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 02/2025 تھانہ اقبال مارکیٹ میں درج ہے۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی قانونی کاروائی کے لئے متعلقہ AVLC حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔