کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترجمان واٹر کارپوریشن نے اپنے اعلامیہ میں بتایا کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے شہر میں پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے جبکہ شہر میں پانی کا کوئی بھی بحران نہیں ہے اور پانی کی بحران والی خبروں میں کوئی بھی صداقت نہیں ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ واٹر کارپوریشن کی پانی کی کوئی بھی لائن نہیں پھٹی ہے جبکہ پانی ایک لائن میں معمولی لیکیج ہے جس کا کام کے الیکٹرک کی جانب سے ہونے والے شٹ ڈاؤن کے دوران کیا جائے گا۔