سلامتی کونسل کے سامنے پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا

77

نیویارک (صباح نیوز) پاکستان کی جانب سے آٹھویں بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے کے مو قع پر سلامتی کونسل کے چیمبر کے سامنے پاکستانی قومی پرچم لہرا دیاگیا، پاکستان کے متبادل مستقل نمائندے سفیر عاصم افتخار احمد نے شاندار تقریب کے دوران قومی پرچم لہرایا،اس موقع پر اپنے مختصر خطاب میں سفیرعاصم افتخار احمد نے کہا کہ ہماری کامیابی اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کو ہر حال میں برقرار رکھنے اور سلامتی کونسل کے اپنے فیصلوں پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی حمایت کرتا رہے گا جس میں بین الاقوامی امن و سلامتی کی بحالی اور مساوی حقوق اور خود ارادیت کے اصول پر مبنی ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کا فروغ شامل ہے۔