قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں سیزن میں کراچی کنگز سے علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔
شعیب ملک نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا کراچی کنگز کے ساتھ سفر ختم ہوگیا ہے اور وہ اب پہلی بار پی ایس ایل ڈرافٹ کا حصہ بننے کا انتظار کررہے ہیں۔
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں فرنچائز اور ٹیم کے ساتھیوں کے ساتھ کھیلنے کے تجربے کو یادگار قرار دیا اور کہا کہ گزشتہ 2سیزنز میں مینجمنٹ کی جانب سے انہیں بھرپور حمایت ملی۔
شعیب ملک نے تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ پی ایس ایل ڈرافٹ میں شامل ہونے کے لیے پرجوش ہیں۔