2024 میں پاکستان میں 65 سے زائد پولیو کیسز رپورٹ

191

پاکستان میں پولیو کے وائرس کی موجودگی اور اس کے تیزی سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی وجہ سے 2024ء میں بھی ملک پولیو سے پاک نہ ہو سکا۔

 ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی تسلسل کے ساتھ موجودگی اور پولیو کیسز میں اضافے نے ایک مرتبہ پھر پولیو کے خطرے کو اجاگر کیا ہے۔

2024ءمیں پاکستان میں 65 سے زائد پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 2024ء میں ملک میں پولیو کی صورتِ حال انتہائی تشویش ناک ہو چکی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق 500 سے زائد مقامات پر پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جب کہ اس سال 65 سے زیادہ پولیو کیسز سامنے آ چکے ہیں، جن میں تین بچے انتقال کر چکے ہیں۔

پولیو کے سب سے زیادہ کیسز بلوچستان میں رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ سندھ کی صورتِ حال بھی پریشان کن رہی، جہاں 18 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے پانچ کراچی سے ہیں۔