کراچی کے طلبہ و طالبات کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کریں گے،گورنر سندھ 

130

کراچی :گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں انٹرمیڈیٹ بورڈ کے نتائج پر طلبہ و طالبات کے عدم اطمینان کا نوٹس لیتے ہوئے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ کراچی کے طلبہ و طالبات کے ساتھ زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر سندھ نے کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے چیئرمین سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہےکہ امتحانی نتائج کی اسکروٹنی انتہائی ناگزیر ہے، طلبہ و طالبات کے خدشات دور کئے جائیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ  ہم طلبہ کی ہر مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے ہیں، اگر کوئی ظلم کرے گا تو ہم اس حوالے سے متعلقہ اداروں کی خبر لیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جماعت اسلامی کے وفد نے انٹرمیڈیٹ بورڈ کے نتائج پر انٹرمیڈیٹ بورڈ کے چیئرمین سے براہ راست ملاقات کی تھی، جس پر چیئرمین نے جماعت اسلامی کے وفد کو یقین دہانی کرائی تھی کہ اسکورٹنی کے لیے آنے والے تمام طلبہ وطالبات کی درخواست پر خصوصی چیکنگ کی جائے گی۔