سونا مہنگا ہو کر فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

121

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 2200 روپے مہنگا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 276900 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1886 روپے کے اضافے سے 237397 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 22 ڈالر سے بڑھ کر 2657 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔