نارنگ منڈی : بھارت سے نایاب نسل کا سامبر ہرن ورکنگ باؤنڈری پار کرکے نارنگ منڈی بارڈر ایریا کے قریب شہری آبادی میں گھس آیا اور ایک نجی بینک میں داخل ہوگیا۔
بتایا جاتا ہے کہ سامبر ہرن بھوکا تھا اور خوراک کی تلاش کرتا ہوا پاکستان کی طرف نکل آیا، بینک عملے اور مقامی لوگوں نے اسے پکڑ کروائلڈ لائف حکام کو آگاہ کردیا۔
نارنگ منڈی بھارتی ورکنگ باؤنڈری پر ہی واقع ہے اور بھارت کی طرف جنگل موجود ہے جہاں سے اکثر جانور پاکستان میں داخل ہوتے ہیں۔ گزشتہ روز قصور کے علاقہ گنڈا سنگھ والا کے قریب ایک نیل گائے بھی بھارتی علاقے سے پاکستان پہنچ گئی تھی جسے ریسکیو کرکے چھانگا مانگا منتقل کیا گیا، نیل گائے کوجنگلی کتوں نے بری طرح زخمی کیا تھا۔