چیئرمین انٹر بورڈ کراچی عہدے سے برطرف،غیرملکی دورے کی وضاحت طلب

210

کراچی: چیئرمین انٹر بورڈ کراچی امیر قادری کو عہدے سے ہٹا کر شرف علی شاہ کو عہدے کا چارج دے دیا گیا جب کہ برطرف چیئرمین سے بیرون ملک دورے کی وضاحت بھی طلب کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چیئرمین انٹر بورڈ امیر قادری کو بیرون ملک سفر سے قبل کنٹرولنگ اتھارٹی سے پیشگی منظوری لینا ضروری تھا۔ عہدے سے ہٹانے کے علاوہ امیر قادری سے 7 روز کے اندر اپنی پوزیشن واضح کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

وضاحت نہ دینے پر ان کے خلاف کنٹرولنگ اتھارٹی کو تادیبی کارروائی کی سفارش کی جائے گی۔

حکام کی طرف سے بتایا گیا کہ چیئرمین انٹر بورڈ امیر قادری کا یہ عمل سروس رولز اور ڈسپلن کی صریح خلاف ورزی ہے۔