وزیر اعظم کا یہ کہنا کہ 26 نومبر کو کچھ نہیں ہوا نامناسب ہے، وزیر اعلیٰ کے پی

122

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ( کے پی کے )  علی امین گنڈاپور کاکہنا  ہے کہ26 نومبر کو تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے کارکنان پر اسلام آباد میں گولیاں برسائی گئیں اور ملک کا وزیراعظم کہہ رہا ہے کچھ نہیں ہوا، ایک گولی بھی نہیں چلی جونامناسب ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین نے کہا کہ 26 نومبر کو جس طریقے سے ہمارے لوگوں کو گولیوں سے نشانہ بنایا گیا، اس پر تحفظات ہیں کیونکہ ہم ایک سیاسی جماعت ہیں، کوئی دہشت گردتنطیم کے افراد نہیں، ابھی بھی ہمارے 45 افراد لاپتہ ہیں جبکہ 58 زخمی ہیں جو اسپتالوںمیں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات خوش آئند ہیں، ہم مذاکرات ملکی مفاد کے لیے کر رہے ہیں، وفاق میں ہماری حکومت ختم ہوئی تو ملک میں دہشتگردی بڑھی ، افغانستان سے جرگہ کے ذریعے مذاکرات کا اختیار دیا جائے تو مثبت کردار ادا کریں گے۔ وزیر اعلیٰ  کے پی کاکہنا تھا کہ  کرم میں آج کا نہیں ایک صدی پرانا مسئلہ کیا ہے، کرم مسئلہ حل ہو چکا ، راستے کھول کر لوگوں کو سہولت دیں گے۔