حیدرآباد:راہوکی پولیس نے مقابلے کے بعد 3ملزمان کو گرفتار کرلیا

99

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)راہوکی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز گینگ سے مقابلہ، 3 ملزمان اسلحہ اور موٹرسائیکل سمیت گرفتار۔راہوکی پولیس کاخفیہ اطلاع پر لنک روڈ جھنڈو ناریجو ڈیوری قبرستان کے قریب اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، پولیس مقابلے کے نتیجے میں زبیر بھرگڑی، حبدار علی اور عبدالغفار بھرگڑی گرفتار گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2پستول اور ایک موٹرسائیکل پولیس
تحویل میں لے لی گئی، ملزمان تھانہ راہوکی حدود میں واردات کے ارادے سے موجود تھے جوکہ پولیس نے ناکام بنادی گرفتار ملزمان نے حیدرآباد سمیت گردونواح کے علاقوں میں مختلف وارداتوں میں سرگرم ہونے کے انکشافات کیے گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات اور سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے راہوکی پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف پولیس مقابلے اور سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ۔