حکومت رئیل اسٹیٹ بزنس کیلیے بڑا پیکج دے‘اسرارالحق مشوانی

105

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کے مرکزی رہنما اسرار الحق مشوانی نے کہا کہ حکومت رئیل اسٹیٹ بزنس کے لیے ایک بڑا پیکج اعلان کرے تاکہ اس شعبہ میں کی گئی سرمایہ کاری محفوظ بھی رہے اور ملک کی ترقی میں بھی کام آسکے اپنے بیان میں کہا
کہ 2024ءمیں مہنگائی کے باعث عوام کا ناطقہ بند رہا۔ مہنگائی سے عوام کی بیچارگی کا سلسلہ بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے شروع ہوا۔ حکومت نے کچھ ریلیف پیکجز بھی دیے مگرپیٹرلیم مصنوعات میں ایک مرتبہ ریلیف دے کر دوسری بار واپس لیا جاتا رہا انہوں نے کہا کہ حکومتی دعوو¿ں کے مطابق معیشت بہتر ہوئی مگر عوام تک اس کے ثمرات نہیں پہنچ سکے۔ 2024ءمیں جو ہوا اس میں جو اچھا ہوا اسے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے جو اچھا نہیں ہوا اس پر مٹی ڈالنے کی نہیں بلکہ اسے سدھارنے اور اس سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔