ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)اللہ کی قدرت اور نعمت کا مشاہدہ کر نا ہو تو ایمان دستر خوان پر پہنچ کر کیا جا سکتاہے ایمان دستر خوان کی ٹیم کی جانب سے اسپیشل افراد کے لیے داراسکون راشدآباد میں ہفتوار چلنے والے ایمان دستر خوان پر پہنچ ایک نیادنیا دیکھنے کو ملی جہاں سکون ہی سکون اور اسپیشل افراد میں اخوت بھائی چارہ اور ملی یکجہتی دیکھ کر دل کو راحت حاصل ہو ئی ایمان دستر خوان پر آنے سے قبل ایک سوچ تھی کہ یہ اسپیشل افراد کہی ہم پر حملہ آوار نہ ہو جائیں لیکن جب ایمان دستر خوان کے روح رواں عبدالحمید عباسی کے ساتھ ایمان دستر خوان پر پہنچے تو ہر طر ف سے ایک ہی آواز سننے کو مل رہی تھی کہ ابو آگیا ابو گیا اور تمام بچے بڑے بزرگ اور خواتین یک شو ہو کر لنگر آنے اور چکن سوپ آنے کا انتظار کر تے رہے کو ئی افراتفریحی نہیں تھی جیسے سیاسی جماعتوں میں دیکھی جا تی ہے۔ ان خیالات کا اظہار بکیرا شر یف سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی اور بھٹائی اسپتال کے اونر جھنڈو سولنگی اور مہوش نے ایمان دستر خوان کے مشہور سلسلے ایمان کے مہمان میں شر یک ہو کر اسپیشل افراد میں لنگر کے ساتھ ساتھ چکن سوپ تقسیم کر نے کے بعد میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انھوں نے مذید کہا کہ جن کا اللہ کی ذات پر ایمان ہو تا ہے اور جو لوگ اللہ سے اس فانی دنیا میں اپنا کاروبار کر تے ہیں وہ انسان کبھی بھی نقصان میں نہیں جا تے آج ایمان دستر خوان پر اللہ کی نعمتوں اور رحمتوں کو دیکھ کر دل کو بڑی راحت حاصل ہو ئی اگر کسی بھی شخص کو اس فانی دنیا میں سکون حاصل کر نا ہے تو ایمان دستر خوان کی ٹیم کی معاونت کر کے ایمان دستر خوان پر پہنچ کر اللہ کے ننھے فرستو ں سے ملاقات کر کے ان کی خدمت کر یں تو اللہ کی رحمت نعمت اور قلبی سکون حاصل ہو گا ایمان دستر خوان کے روح رواں حقیقی معنوں میں اللہ سے کاروبار کر کے ٹنڈوالہیار کے لوگوں کے لیے جو خد مت سر انجام دے رہے ہیں وہ حقیقت میں دنیا کے معروف شخصیت عبدالستار ایدھی کی عکاس عبدالحمید عباسی میں دیکھنے کو ملی اس مہنگائی کے عالم میں اللہ کی مخلوق کے لیے ہاتھ پھیلانااور اس مہنگائی کا مقابلہ کر تے ہو ئے ہفتوار ایمان دستر خوان کو سجا نا حقیقی اور عملی خدمت کا انمول کر دار ہیں جو اللہ کے ان بندوں کے لوگوں کو نیک کام کر نے کی دعوت میں لگے رہتے ہیں آئیے ہم سب مل کر ایمان دستر خوان کے ذریعے اللہ کے ان اسپیشل افراد کی خد مت کا فرایض سر انجام دیں اپنی زکواۃ اور فطر ے کی رقم کے ذریعے ان بچوں ، بزرگوں اور خواتین کی خد مت کر سکتے ہیں جن کا کو ئی نہیں ہو تا ایمان دستر خوان پہنچ کر دیکھ کہ ان کا اللہ ہو تا ہے آج کے ایمان دستر خوان کی معاونت راجہ طاہر خانزادہ اورپروفیسر فاروق نظامانی تھے۔