شہدادپور (نمائندہ جسارت ) انسانیت کی خدمت عبادت ہے ،نیک اولاد والدین کے لئے صدقہ جاریہ ہے۔رومیسہ میدیکل سینٹر شہدادپور کی خواتین کے لئے بہترین سہولت ہے۔ ان خیالات کا اظہار پی پی پی رہنما عبدالرحمن تھیم نے دی مغل سندھ کے مرکزی چیئرمین خالد ظہور بیگ کی صاحبزادی اور ایم بی بی ایس،آر ایم بی (ایف سی پی ایس) گائنا آپس ڈاکٹر سنبل بیگ کے رومیسہ مدر کیئر میڈیکل سینٹر اینڈ میٹرنٹی ہوم کا افتتاح کے موقع پر خطاب کے دوران کیا جس میں شہر کے معزز احباب مختلف ڈاکٹرز افسران اور سول سوسائٹی کے دوستوں نے شرکت کی۔ دی مغل پاکستان کے چیئرمین خالد ظہور بیگ نے کہا کہ عوام کی خدمت ہمارے گھرانے کی روایت رہی ہے میری بیٹی ڈاکٹر سنبل بیگ (کنسلٹینٹ) بھی انسانیت کی خدمت کا عزم رکھتی ہے لیڈی اسپیشلٹ ڈاکٹر کو دکھانے کے لئے خواتین کو بھاری بھرکم اخراجات کرکے کراچی اور حیدرآباد جانا پڑتا تھا لیکن اب شہدادپور میں نسوانی امراض کا علاج نارمل یا سیزر ڈلیوری بے اولاد جوڑوں کے علاج کے لیے سہولت ملے گی۔ عبدالرحمن تھہیم نے کہا یہ بچی ڈاکٹر سنبل بیگ بچپن ہی سے بہت زہین ہے ہمارا خالد کے گھرانے سے دیرینہ تعلق رہا ہے ان کا شہدادپور میں میڈیکل سینٹر قائم کرنا خوش آئند ہے۔