محراب پور،مویشی چوری اور موٹر سائیکل ڈکیتی کی واردات

65

محراب پور(جسارت نیوز)مویشی چوری اور موٹر سائیکل ڈکیتی کی واردات، اکری پولیس تھانہ کی حدود میں پی پی پی رہنما نواز سانگی کی بیٹھک سے متصل مویشی باڑے سے چور قیمتی نسل کی 8 بکریاں چرا کے لے گئے ،دوسری طرف پیر وسن پولیس تھانہ کی حدود میں گاؤں طفیل جٹ کے پاس رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر رہزنوں نے اسلحہ کے زور پر پیرل ہالیپوٹو سے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین اور انہیں رسی سے باندھ کر فصلوں میں پھینک کر فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق وہ تحقیقات کر رہی ہے۔