ٹنڈوالٰہیار،چولہے کی چنگاری نے تین گھروں کو خاکستر کردیا

68

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)چولہے کی چنگاری نے تین گھروں کو جلا کر خاکستر کر دیا لاکھوں کا نقصان متاثرین کھلے آسمان تلے فائر بر یگیڈ نہ پہنچ سکی علاقہ مکینوں نے اپنی مد د آپ کے تحت آگ پر قابو پایا۔ تفصیلات کے مطابق یو نین کا سلطان آباد کے گوٹھ علی حسن ھکڑو میں مقیم اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والا چیتن کولھی کے گھر میں کھانا پکانے کے دوران چولہے سے نکلنے والی چنگاری آگ کے شعلے بن گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلے آسمان کی بلندی کو چھو نے لگے۔ واقعے کی اطلاع فائر بر یگیڈ عملے کو دی گئی لیکن فائر بر یگیڈ وقت پر نہ پہنچ سکی جس کے سبب آگ کے شعلوں نے مزید دو گھر وں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جن میں سترو کولھی اور ویرو کو لھی کے گھر بھی آگ کے شعلوں کی نظر ہو گئے گھر وں میں موجود محنت کشوں کا سارا سامان جل کر خاکستر ہو گیا اور متاثر ین کھلے آسمان تلے اپنے گھروں کو جلتا دیکھ مد د کے لیے علاقہ مکینوں کو پکارتے رہے اور علاقہ مکینوں نے بر وقت پہنچ کر بڑے نقصان سے بچا لیا جبکہ یو نین کونسل سلطان آباد کے وائس چیئر مین عبدالعزیز بروہی نے جائے حادثے پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور انہوں نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ہم اپنے محدو وسائل کے ہو تے ہو ئے بھی متاثر ین کی ہر ممکن مد د کریں گے اور بالا حکام سے بھی متاثرین کی مد د کے لیے کہیں گے۔ متاثر ین نے ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالٰہیار ٹائون کمیٹی چیئر مین اور حلقے کے قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران سے مطالبہ کیا کہ ان کی فوری مالی مد د کی جا ئے انہیں ٹینٹ فراہم کیے جا ئیں۔