محراب پورپولیس ناکام، چوری کی واردات کا سلسلہ جاری

63

محراب پور(جسارت نیوز)محراب پورپولیس ناکام، چوری کی واردات کا سلسلہ جاری، شہریوں نے چابی چور کو پکڑ لیا، محراب پور پولیس تھانہ کی حدود نیو ٹاؤن کے علاقے میں محمدی مسجد کے پاس رہزنوں نے اسلحہ کے زور پر مولوی عبدالاحد ہالیپوٹو سے 125 موٹرسائیکل، نقدی، موبائل فون چھین لیا، محراب پور کے معروف اسٹیشن روڈ پر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والے رہزنوں میں سے ایک رہزن کو شہریوں نے تعاقب بعد پکڑ لیا اور دھلائی بعد پولیس حوالے کر دیا ہے، پولیس کے مطابق وہ تحقیقات کر رہی ہے۔