حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ٹنڈو باگوکے گوٹھ محمد جونیجو کے رہائشی زاہد جو نیجو نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میں نے4 نومبر 2024ء کو مسماۃ یاسمین کوریجو سے پسند کی شادی کی جس کے بعد ہم نے عدم تحفظ کے سبب سانگھڑ کی عدالت میں تحفظ کی درخواست دائر کی اور بعد میں اپنی بیوی کے ساتھ ٹنڈو باگوکے گوٹھ واپس آگیا جہاں با اثر ملزمان غلام قادر اعوان، مولاداد اعوان، عزیز اللہ، اسد اللہ اعوان نے زبردستی میرے گھر میں داخل ہو کر میری بیوی یاسمین کو اسلحہ کے زور پر اپنے ساتھ لے گئے جس کے بعد بیوی کی بازیابی کیلئے بدین کی عدالت میں درخواست دائر کرائی اور ایس ایچ او بدین نے میری بیوی یاسمین کو بازیاب کرا کر مجھے تھانہ بلوا کر میری بیوی سے ملاقات کرائی جہاں میں نے ایس ایچ او سے بیوی کی واپسی کا مطالبہ کیا لیکن ایس ایچ او نے میری بیوی کو عدالت میں پیش کرنے کا جواز بنا کر میرے حوالے نہیں کیا اور دوسرے دن عدالت میں ایس ایچ او نے یاسمین کو برآمد نہ کیے جانے کی رپورٹ داخل کرائی اور عدالت میں میری بیوی کا اسد اللہ نامی شخص کے ساتھ نکاح ظاہر کر کے جعلی نکاح نامہ پیش کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خدشہ ہے کہ میری بیوی کو مذکورہ بالا ملزمان نے قتل کر کے لاش غائب کر دی ہے۔ انہوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی کہ معاملے کا نوٹس لے کر انکوائری کرا کر میری بیوی کو بازیاب کرایا جائے اور مجھے تحفظ و انصاف فراہم کیا جائے۔
حیدرآباد ،پریٹ آباد کے مکین پانی کو ترس گئے
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پریٹ آباد کہ علاقہ گتا گراؤنڈ میں مسلسل ایک ھفتے سے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئی۔ موجودہ ایس ڈی او عمران مانی کا عوام کو تسلی دینے کہ لئے مسلسل ٹائم دے رہا ہے لیکن پانی کی فراہمی نہ ہو سکی۔ایس ڈی او کی جانب سے بار بار نئے بیان اور مختلف بہانے سامنے آرہے ہیں لیکن پانی میسر نہیں،پانی کی عدم فراہمی سے خواتین اسکول جانے والے بچے اور نمازی حضرات شدید پریشانی کا شکار ہیں عوام نے ڈی سی حیدرآباد میئر حیدرآباد کاشف شورو سے اپیل کی ہے کہ پانی کی جلد فراہمی دے کر عوام کو ریلیف مہیا کریں۔