کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کشمور کے نواحے علاقے بڈانی میں موسم کی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کشمور امیرفضل اویسی کی خاص ہدایات پر ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی محمد آصف کلوڑ کی زیرنگرانی ایک روزہ طبی کیمپ لگایا گیا ۔ کیمپ میں ڈاکٹر محمد قاسم اور ڈاکٹر منصور علی ملک نے بڈانی اور اس کے گرد و نواح کے مختلف بیماریوں میں مبتلا آٹھ سو سے زیادہ مریضوں کے ٹیسٹ کر کے علاج کیا اور مفت دوائیں دیں۔ اس موقع پر میڈیا سے خصوصی بات کرتے ہوئے ڈی ایم محمد آصف کا کہنا تھا کہ موسم تبدیل ہو چکا ہے مختلف بیماریوں نے بھی سر اٹھانا شروع کیا اس لیئے ڈی سی کی ہدایت پر اس کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مریضوں کے ٹیسٹ کر کے ان کا علاج کیا گیا ہے۔ پی پی ایچ آئی کا بس ایک ہی مقصد ہے وہ یہ کہ غریب عوام کو فائدہ ہو۔
کندھکوٹ،4 سالہ محمد رافع بازیاب نہ ہوسکا
کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) کندھکوٹ شہر میں سے3 روز قبل پْر اسرار طور لاپتا4 سالہ محمد رافع کا کوئی سراغ نہ مل سکا ۔ والدین رو رو کر بے حال ہو گئے ہیں۔ آل پارٹیز موومنٹ اور شہری اتحاد کے رہنماؤں کا وفد ملک برادری کے سردار لیاقت علی خان ملک سے ملاقات کر کے ہر مکمل ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی معصوم بچے کے والد راحب ملک تلاش کرنے کی مدد مانگتا رہا اور پولیس انتظامیہ سے بھی مدد مانگتا رہا۔