حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سافکو گروپ نے نئے سال 2025 کی تقریب منعقد کی، جس میں گروپ لیڈرز نے سماجی بہبود، تعلیم، صحت، زراعت اور کاروبار سمیت مختلف شعبوں میں اپنی کارکردگی کا جائزہ اور نئے سال کے لیے اپنے اہداف و مقاصد کا خاکہ پیش کیا۔ ہیڈ آفس حیدرآباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سافکو کے بانی اور سی ای او سلیمان جی ابڑو نے کہا کہ ہم کسی قسم کی احساس کمتری یا برتری کا شکار نہیں ہیں، ہم ملکی اور بین الاقوامی سطح پر لوگوں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اور یہ کہ ہمارے علم اور تجربے سے لوگوں کی جو توقعات وابسہ ہیں ان پر پورا اتریں۔ سافکو ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلیمان جے ابڑو نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ نوجوان قیادت کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع دیا جائے، نوجوانوں میں جذبہ اور سینئرز کے پاس تجربہ ہے، ان دونوں چیزوں کو مزید ملا کر آگے بڑھنے سے کامیابی یقینی ہو جاتی ہے، جس کی اہم مثال سافکو ہے۔ جس کے تین اداروں کا ملک اور بیرون ملک چرچا ہو رہا ہے اور سافکو کی آواز بھی ملکی اور بین الاقوامی آوازوں میں شامل ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سافکو کی تعریف سن کر بین الاقوامی ادارے مدد کے لیے تیار ہوجاتے ہیں، یہ اعتماد غریب طبقے اور دور دراز علاقوں کے لوگوں کی خدمت کرنے اور ملکی معیشت کے دھارے میں سافکو کے اہم کردار کی وجہ سے ہے، جس پر ہم سب کو فخر کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جلد ہی کو توانائی، انشورنس اور دیگر شعبوں کے حوالے سے خوشخبری سنائیں گے اور متعلقہ شعبوں میں نئے ادارے قائم کریں گے تاکہ لوگوں کی پریشانیوں کو کم کیا جا سکے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سافکو مائکروفنانس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر سید سجاد علی شاہ نے کہا کہ آنے والا ہر نیا دن ایک چیلنج ہے اور یہ چیلنج ایک اور یہ چیلنج موقع ہوتا ہے، سال میں 360 مواقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سلیمان جی ابڑو کی رہنمائی میں ‘سافکو مائکرو انشورنس’، ‘سافکو مائکرو سیونگ’ اور ‘سافکو سولر کمپنی’ پر کام جاری رکھا ہے، جلد اس ذمن میں اچھی خبر ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ 2024 میں سافکو کے تینوں اداروں کی کارکردگی بہتر رہی، گذشتہ سال میں پیش آنے والی ہر مشکلات اور کمزوری کو دور کرکے ہم نئے سال 2025 کو مزید کامیابیوں کا سال بنا سکتے ہیں۔ اس سے پہلے سیفکو سپورٹ فاؤنڈیشن کے سی ای او بشیر احمد ابڑو نے کہا کہ ہم تین لاکھ لوگوں کے لیے گھر بنا رہے ہیں۔