جماعت اسلامی گھوٹکی کی نومنتخب عہدیداران سکھرپریس کلب کو مبارکباد

74

سکھر (نمائندہ جسارت ) جماعت اسلامی گھوٹکی کی نو منتخب عہدیداران سکھر پریس کلب کو مبارکباد، جاری کردہ پریس بیان میں جماعت اسلامی گھوٹکی کے شعبہ تعلقات عامہ کے صدر ، اردو اور سندھی ادب کے ممتاز ادیب اور ریٹائرڈ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ سردار احمد تبسم گڈانی نے آصف ظہیر لودھی کو سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں ایک بار پھر سکھر پریس کلب کے صدر منتخب اور جنرل سیکرٹری امداد بوذدار، فنانس سیکرٹری، لالا شہباز پٹھان، نائب صدور کے عہدوں پر شہزاد تابانی اور احقر شاہ رضوی ،جوائنٹ سیکٹریز کیلئے اعجاز چھجن اور فرید احمد سومرو، پریس سیکرٹری کاشف پھلپوٹو، آفس سیکرٹری کیلئے انس ملک اور ممبران ایگزیکٹو کمیٹی لالا اسد پٹھان ،نصراللہ وسیر، سحرش کھوکھر، جلال الدین بھیو، جمیل مغل، یاسر فاروقی، زمان باجوہ، صلاح الدین قریشی، محمد حسیب شیخ،.جمیل سومرو ،اظہر دایو، مجیب ورند، سجاد علی شاہ، جاوید گھنیو، ملک عمران شاہد اور عبدالحمید کمبوہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ تمام عہدیداران اپنی ذمے داریون کو بہتر انداز میں نبھائیں گے ہم ، ان کی کامیابی کیلیے دعاگو ہیں۔