سندھ حکومت صحت کے حوالے سے ہر سہولت مہیا کررہی ہے،ہیڈز

79

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ہینڈز کی جانب سے حیدرآباد کے مقامی ہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا جس سے ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے حیدرآباد میں چلنے والے پروجیکٹ جس میں تین سو ماروی ورکرز منتخب کی گئی ہیں انہیں علاقے جہاں کوئی لیڈی ہیلتھ ورکرز موجود نہیں ہے، ان ماروی ورکرز کو ٹیکنیکل بنیادوں پر مڈوائف کا انتخاب کیاگیا ہے جو ہر ماروی ورکرز کے ساتھ جاکر ان کر ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے معاونت کرے گی، اس وقت بھی ہمارے معاشرے میں بچوں کی ویکسی نیشن کا عمل نہیں ہورہا،ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے کوتاہی اور کمی بیشی کو دور کرنے کیلیے حیدرآباد کے قرب وجوار میں تین سو ماروی ورکرز، میرپورخاص میں 280ماروی ورکرز اور جامشورو میں 280 ماروری ورکرز کیونٹی کی مدد سے منتخب کی گئی ہیں، جو اسٹاف تینوں ڈسٹرکٹ میں کام کرے گا ان کو تین روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کیاگیا جس میں انہیں آگاہی اور رابطے کیلیے ٹریننگ کا آغاز کیاگیا۔تقریب کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر لالہ جعفر پٹھان اور اے ڈی ایچ او اعجاز میمن اور ڈاکٹر دیوراج نے اپنے خطاب میں کہاکہ سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو شہروں اور گاؤں کی سطح پر صحت کے حوالے سے ہرممکن سہولیات مہیا کی جائے، حیدرآباد میں ہم ہر وقت کوشاں ہیں، بھٹائی اسپتال میں ڈائیلسز سمیت مختلف اسپتالوں کو اپ گریڈ کیاگیا ہے، مختلف موبائل میڈیکل کیمپ کے ذریعے بھی صحت کی سہولیات مہیا کررہے ہیں۔انہوںنے ہینڈز آرگنائزیشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ٹیم عبدالرزاق عمرانی کی قیادت میں ہینڈز پورے ریجن میں کام کررہی ہے اور خاص طورپر ہینڈز کا کام پورے پاکستان میں قابل تعریف ہے اور ہر قدرتی آفات سمیت مشکل وقت میں ہینڈز پیش پیش رہا ہے۔ اس موقع پر ہینڈز ہیڈآفس سے آنے والے شاہد نوناری نے ٹریننگ سیشن کی مکمل مانیٹرنگ کی جبکہ ہینڈز آفس کے مولابخش عمرانی ٹرینر کے طورپر شرکت کی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ کس طرح کمیونٹی میں کس طرح جاکر اپنے روابط بڑھائے اور لوگوں کے گھل مل کر ان کے مسائل حل کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو زیادہ سے ز یادہ آگاہی دی جائے کہ وہ کس طرح لوگوں کے مسائل حل کرے اور ہر ممکن سہولیات فراہم کریں۔ اس موقع پر ہینڈز کے ریجنل منیجر عبدالرزاق عمرانی نے آئے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور کہاکہ ہم دن رات لوگوں کی فلاح وبہبود کیلیے کام کررہے ہیںاورہماری تھوڑی سی کاوشوں اور کوششوں سے اگر کسی کا بھلا ہوسکے تو یہ اچھا عمل ہوگا۔