کرم مظالم پر حکومتی خاموشی افسوسناک ہے ، سنی علما کونسل

50

لاہور (آن لائن) صدر سنی علما کونسل لاہور وصوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمدنے کہاہے کہ کرم میں اہلسنت پر ہو نیوالے ظلم پر حکومتی خاموشی افسوسناک ہے ، کرم میں فسادات کی آڑ میں اہلسنت کی اکثریتی آبادیوں اور بازاروں پر مسلسل حملے جاری ہیں، اہلسنت کی آبادیوں پر حملے میں پڑوسی ملک سے لا یا گیا اسلحہ کا استعمال کیا گیا۔